خلاصہ تراویح (رکوبہ ر کو )

Parah -2, Surah Al Baqarah(178-286), surah Al Imran(1-20)

نیکی صرف پرستش و بندگی یا کسی خاص جہت کو قبلہ بنا لینے کا نام نہیں اور نہ ہی شریعت کی ظاہری رسوم کو بجا لانے کو نیکی کہتے ہیں بلکہ بلکہ اسلام کے نزدیک نیکی عقیدہ و عمل اور ایمان و قلب کی درستی سے پیدا ہوتی ہے مسلمانوں ناحق قتل ہونے والوں کے بارے میں تم پر قصاص فرض کیا گیا ہے جس میں تمہاری زندگی کا راز مضمر ہے۔ قرآن مجید تمام بنی نو انسان کے لیے ہدایت کا سرچشمہ اور حق و باطل کے مابین واضح دلائل کے ذریعے تمیز کرنے والا مشعل نور ہے۔ تم میں سے جو کوئی رمضان کے مہینے کو پائے اور روزہ رکھنے کی سکت رکھتا ہو تو ضرور روزے رکھے اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مہربان جب میرے بندے میرے متعلق آپ سے پوچھیں تو آپ انہیں بتا دیں کہ میں ان کے قریب ہی ہوں ہر پکارنے والے کی پکار سنتا اور اس کا جواب دیتا ہوں۔

اپنی سب نمازوں کو ان کے اوقات مقرر پر ادا کرنے کی کوشش کرو بالخصوص صلاۃ وسطہ یعنی عصر کی نماز کی تو مبالغہ کی حد تک حفاظت کرو  اور سنو نماز کسی حالت میں بھی معاف نہیں ہے۔ زمانہ امن ہو یا جنگ صحت ہو یا مرض وسعت ہو یا فقر ہو نماز ہر حال میں پڑھنی پڑے گی۔ مسلمان اگر تم قومی زندگی و وقار کے متمنی ہو تو تاریخ سے عبرت حاصل کرو ورنہ اللہ کے دشمنوں سے اس کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کے لیے جنگ کرو. کوئی ہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *