Khulasha Traweh 1

Parah-1, Surah Al Baqarah (1-177)

لوگو ں !  آؤ تعریف کریں اس  رب العالمین کی جس کا نظامِ ربوبیت حیرت انگیز اور تمام خوبیوں بڑائیوں اور اچھی

صفاتوں کا بے مثال نمونہ ہے اے اللہ ہم صرف تیری ہی بندگی و فرمانبرداری کرتے ہیں اور اپنی ساری ضرورتوں میں صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں

یہ قرآن ایک عظیم الشان کتاب ہے جو شک و شبہ سے پاک اور متقین کے لیے مستقل ہدایت ہے اور ضابطہ حیات ہے جو لوگ انکارحق کے عادی ہو چکے ہیں ان کے دلوں اور کانوں پرمہر لگا دی ہے ان کی آنکھوں پر پردے پڑ گئے ہیں۔ لوگو میں ایک گروہ وہ بھی ہے جو زبان سے تو ایماندار ہونے کا مدعی ہے مگر دل سے مومن نہیں یہ لوگ خدا اور بندگان خدا کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں حالانکہ وہ اپنے تئیں خود فریبی کا شکار ہیں افسوس کی یہ دورنگی چال چلنے والے اس حقیقت سے نا آشنا ہیں کہ اللہ تعالی ان کے لیے عذاب الیم تیار کر رکھا ہے تم صرف اور صرف اللہ کی ہی عبادت کرو جو تمام کائنات کا خالق مالک اور پروردگار ہے اور قران مجید سے منہ موڑ کر اللہ سے تعلق نہ بگاڑو اگر تم اس قران مجید کو کلام اللہ کے بجائے کسی انسان کی تصنیف سمجھتے ہو تو اس کا فیصلہ بہت ہی آسان ہے کہ تم بھی انسان ہو اور سب مل کر اس جیسی صرف ایک صورت ہی بنا لاؤ مگر ہم دعوے سے کہتے ہیں کہ تم کبھی ایسا نہیں کر سکو گے

چھڑا سکیں گے۔

 شیطان کے نقش قدم پر مت چلو اپنی زندگی کے ہر شعبے میں اللہ کی حکم کی پیروی کرو اپنے باپ دادا کی جاہلانہ رسموں اور خاندانی روایات کی اندھی تقلید کی بجائے شریعت اسلام پر عمل کرو جو لوگ دینوی مفادات کی خاطر کتمان حق کرتے ہیں۔ احکام دین کی غلط تاویلیں کرتے ہیں وہ درحقیقت اپنے پیٹوں میں آگ کے دہکتے ہوئے شعلے بھر رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *